ملائیشیا میں 300 پاکستانی گرفتار،کتنے افراد کورونا وائرس کا شکارنکلے؟ آپریشن موومنٹ کنٹرول کی تفصیلات سامنے آگئیں

13  مئی‬‮  2020

کولالمپور (آن لائن ) ملائیشیا میں 300 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کئی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کورونا آپریشن کے دوران 300 سے زائد پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار پاکستانیوں میں زائدالمیعاد ویزہ،رہائشی اور ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں، زیادہ تر گرفتاریاں کولالمپور میں مینارہ سٹی،جلان مسجد انڈیا اور سمپک رنگام میں ہوئی جبکہ ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معاملے پر مکمل خاموشی ہے۔

تاہم وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے معاملے کی پیروی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، آپریشن موومنٹ کنٹرول کے تحت ملائیشین پولیس، محکمہ امیگریشن اور فوج نے کوالالمپور میں مختلف مقامات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے بعد تمام عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا جبکہ زیرحراست پاکستانی شہریوں میں غیرقانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد میں سے چند کورونا وائرس کا شکار ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…