بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بجلیاں گرادیں

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) تین گنا بڑھانے اور شہریوں کو ملنے والے رہائشی الاؤنس کو معطل کرنے کے تکلیف دہ فیصلے کااعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی طلب اور قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کی آمدن میں کمی واقع ہوئی ۔ اس کا شمار تیل برآمد کرنے

والے بڑے ممالک میں کیا جاتا ہے۔سعودی عرب نے دو سال قبل وی اے ٹی متعارف کرایا تھا تاکہ یہ اپنی معیشت کا خام تیل کی عالمی منڈیوں پر انحصار کم کر سکے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 1 جولائی سے وی اے ٹی 5 فیصد کے بجائے 15 فیصد ہوجائے گا۔ جبکہ 1 جون سے رہائشی الاؤنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔ اس ایمرجنسی منصوبے سے 26.6 ارب ڈالر کے اضافے کا امکان ہے۔وزیر خزانہ محمد الجدان نے اپنے بیان میں کہا  کہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہیں لیکن یہ ضروری اس لیے ہیں تاکہ درمیانے اور لمبے عرصے کے لیے مالی اور معاشی استحکام حاصل کیا جاسکے۔ اور کورونا وائرس کے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا جاسکے۔انھوں نہ یہ بھی کہا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت کچھ اداروں کے اخراجات کو معطل، ملتوی یا اس کی توسیع کی جا رہی ہے۔ ویڑن 2030 کے اصلاحاتی پروگرام کے منصوبے کے اخراجات بھی کم کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…