جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

بھاری جرمانے ، قید کیساتھ ساتھ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان ، کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئےسعودی عرب نے سخت قوانین بنادئیے

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن ) سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اگر کوئی تارکِ وطن مقیم مذکورہ خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اس کے دوبارہ مملکت میں داخلے پر پابندی عاید کردی جائے گی۔ سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر نئے جرمانوں اور قید کی سزاوں کا اعلان کیا ہے اور اب خلاف ورزی کے مرتکبین کو 10 لاکھ ریال (266374 ڈالر) تک جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی۔

کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا یا ذاتی حیثیت میں افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو 10 لاکھ تک جرمانہ عاید کیا جائے اور انھیں پانچ سال تک قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔اس جرم کا کم سے کم جرمانہ ایک لاکھ ریال ہوگا۔وزارت داخلہ کے نئے جاری کردہ قوانین میں ایک فرد کے کسی دوسرے فرد میں جان بوجھ کر کرونا وائرس منتقل کرنے کے فعل کو ایک سنگین خلاف ورزی شمار کیا گیا ہے۔اس کے ذمے دار شخص کو پانچ لاکھ ریال (133000 ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد انتظامی اقدامات متعارف کرائے ہیں اور پورے ملک میں شہروں میں مکمل یا جزوی لاک ڈائون نافذ کر رکھا ہے۔حکام نے کرفیو کے اوقات میں ضروری کاموں کے سلسلے میں گھر سے باہر جانے والے افراد کے لیے پرمٹ کا نظام متعارف کرایا ہے، ایسے افراد مجاز حکام سے اجازت نامے لے کر مقررہ اوقات میں اپنے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں۔لیکن اس اجازت نامے کو متعینہ سفری روٹ اور مقررہ اوقات ہی میں استعمال کیا جاسکتا ہے،جو کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کو 2700 ڈالر سے 27000 ڈالر تک جرمانے کی سزاکا سامنا کرنا پڑے گا یا ایک سال تک قید کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔نیز جو کوئی شخص کسی ایسے شخص کو پرمٹ کے حصول میں مدد دے گا کہ جس کو اس کی ضرورت ہی نہیں تھی تو اس پر بھی اتنی مالیت کی رقم بطورجرمانہ عاید کی جائے گی اور اس کو قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…