جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

عودی عرب میں کروناکے1351نئے کیسوں کی تشخیص، متاثرین کی تعداد  میں ہوشربا اضافہ ، عرب امارات میں بھی صورتحال انتہائی افسوسناک ہو گئی 

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1351 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 22753ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید پانچ افراد دم توڑ گئے ہیں اوراب وفات پانے والوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 83 فی صد غیر سعودی ہیں اور 17 فی صد سعودی شہری ہیں۔سعودی وزارت صحت کی طبی ٹیمیں اس وقت ملک بھر میں اور بالخصوص شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں مقیم افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہی ہیں۔اس وجہ سے مملکت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تاہم وفات پانے والوں کی شرح بہت کم ہے اور اب تک کرونا وائرس کے شکار افراد میں ایک فی صد سے بھی کم کی موت ہوئی ہے جبکہ 14 فی صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس ماہ کے اوائل میں چار ماہ مطالعات کی بنا پر کہا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 10 ہزار سے دو لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 27 ہزار ٹیسٹ کرنے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے 552 افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار سات افراد چل بسے ہیں جبکہ مزید ایک سو مریض صحت یاب ہوگئے ۔یو اے ای نے اب تک کرونا کے 12481 کیسوں اور 105 اموات کی تصدیق کی جبکہ 2249 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھریواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کہا کہ وہ دو مئی سے اپنے تمام خدمات مراکز کو کھول دے گی۔وہ صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک صارفین کے لیے کھلے رہیں گے۔اس دوران میں ملازمین اور صارفین دونوں کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس وزارت نے 29 مارچ کو کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردیے تھے۔وزارت نے اپنے خدمات مراکز میں آنے والے صارفین کے لیے بعض رہ نما اصولوں کا اعلان کیا  اور ان سے کہا کہ چہرے پر ماسک ، ہاتھوں پر دستانے پہن کر آئیں اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔بچّوں اور ضعیف العمر افراد کو ان مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…