بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں 266 برس پرانی تاریخی مسجد کا نیا رْوپ

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شمالی صوبے حائل میں سمیراء شہر کے قدیم ٹاؤن میں واقع تاریخی مسجد الجلعود کی تزئین و آرائش اور تجدید کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت کی تاریخی مساجد کی تجدید و تزئین کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں سعودی عرب کے 10 صوبوں کی 30 مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الجلعود 1175 ہجری میں بنائی گئی تھی۔ اس کا شمار سمیراء شہر کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے۔ اس مسجد کی تاریخی اہمیت اس وجہ سے دوچند ہو جاتی ہے کہ سمیراء شہر مکہ اور کوفے کے درمیان حج کے راستے میں پڑاؤ کا مشہور مقام تھا۔ یہاں نماز جمعہ کا انعقاد ہوتا تھا اور پڑوس کے علاقوں کے لوگ نماز کے لیے یہاں کا رخ کیا کرتے تھے۔الجلعود خاندان کے نام کے ساتھ منسوب اس مسجد کی تعمیر کے بعد کئی مرتبہ تجدید و تزئین ہوئی۔ یہ سمیراء شہر کے جنوب میں قدیم ٹاؤن کے وسط میں واقع ہے۔ یہ مقام حائل شہر سے 120 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہے۔تاریخی اہمیت کی حامل مسجد الجلعود کو مٹی، پتھروں اور بلاکس سے تعمیر کیا گیا۔ اس کی چھت جھاؤ کی ٹہنیوں اور کھجور کے درخت کے پتوں سے بنی ہوئی تھی۔ چھت کو اوپر سے لوہے کی چادروں سے ڈھانپ دیا گیا تا کہ بارش کے پانی سے محفوظ رہا جا سکے۔حالیہ تزئین و آرائش اور تجدید سے قبل اس مسجد میں 80 کے قریب نمازیوں کی گنجائش تھی۔ اب یہاں 129 نمازی بآسانی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ تجدید کے بعد تاریخی الجلعود مسجد ،،، نمازیوں کی جگہ، بیت الخلا اور مردوں کے لیے وضو خانے پر مشتمل ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…