جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں حالات بگڑنے لگے،کرونا سے مزید 1172 افراد متاثر

datetime 25  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے مزید 1172 کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 15102 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین کی مجموعی

تعداد میں 25% سعودی شہری اور 75% غیر ملکی مقیمین ہیں۔متاثرین میں 93 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔اس کے مقابل سعودی عرب میں کرونا کے مزید 124 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح مملکت میں اب تک اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2049 ہو گئی ہے۔ اعلان میں بتایا گیا کہ مملکت میں کرونا کے سبب مزید 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک وبائی مرض سے متاثر ہو کر فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 127 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ہدایت دی کہ یومیہ ذاتی جائزہ حاصل کرنے کے لیے “موعد” ایپلی کیشن کا استعمال کیا جائے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…