جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ، او آئی سی نے کورونا وائرس پھیلاؤ کی آڑ میں بھارت میں مسلم مخالف تعصب کو مسترد کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) او آئی سی نے کورونا وائرس پھیلاؤ کی آڑ میں بھارت میں مسلم مخالف تعصب کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی، صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

پیر کو اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹیریٹ نے بھارت کے سیاسی و صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق کوروناکے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کیاجارہا ہے۔او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے کہا کہ بھارتی سیاسی, صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے-او آئی سی نے دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے رویہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کی صورتحال ایسی ہے جس میں اور بھی زیادہ کوششوں، فعال تعاون اور عالمی سطح پر یک جہتی کے اظہار کے طریقوں کو اختیار کرنے اور ہر ملک کے اندر شہریوں میں بقائے باہمی اور ایک دوسرے کی مددکے جذبے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…