منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

عالمی بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا جائرہ لینے کے لئے عالمی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیا ہے،

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائیگا، اس مقصد کے لئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کی لئے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کررکھا ہے،عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اب توقع ہے کہ اگلے ماہ مزید 50 کروڑڈالر کی منظوری دی جائے گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…