منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک (این این آئی)دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 81 ہزار 969 ہو گئی ہے،چین سے پھیلنے والی اس وبا سے صرف یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صرف یورپ میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جو دنیا بھر میں مرنے والوں کا 65 فیصد سے زائد ہے۔

وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپ ہوا تھا اور وہاں ابھی تک 10 لاکھ 47 ہزار 279 افراد متاثر جبکہ مجموعی طور پر 90 ہزار 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ کھلنے کے لیے گائیڈلائنز جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی ہوگئی ہے۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ریاست کیٹالونیا کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اموات کی اصل مجموعی تعداد کئی ہزار زیادہ ہوسکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید 5 سو 51 ہلاکتوں کے بعد موات کی مجموعی تعداد 19ہزار ایک سو 30 ہوگئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82ہزار 8 سو16 ہوگئی۔کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 753 ہوگئی جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار 850 ہوگئی ہے۔وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود جرمنی کی عدالت نے ملک میں عوام کو سیاسی احتجاج کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

مظاہرین کی جانب سے عدالت میں جرمنی کے مغربی شہر گیاسین ہیسے میں مظاہرے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جہاں 2 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مظاہرے کی اجازت دیتے ہوئے احتجاج کے دوران سماجی دوری پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 861 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی۔وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 92 ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد کل تعداد 4 ہزار 869 ہوگئی۔ ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیناؤش کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 77 ہزار 995 ہوگئے۔افریقہ سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) 10 لاکھ کٹس تقسیم کرے گی تاکہ خطے کے ممالک میں ٹیسٹنگ کے شارٹ فال پر قابو پایا جاسکے۔سی ڈی سی ڈائریکٹر جون نکینگاسونگ کے مطابق خطے میں ٹیسٹنگ میں بہت بڑی خلا ہے، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا?۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘افریقہ بھر میں آئندہ 3 مماہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔خطے میں اب تک 17 ہزار 247 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 911 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…