پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کروناسے 5اموات ،وائرس نے کتنی عمر کے لوگوں کو اپنا شکار بنایا؟پتہ چل گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔سعودی وزارت صحت نے مزید 382 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب مملکت میں کل کیسوں کی تعداد 4033 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ان کی تعداد 131 ہے۔اس کے بعد مدینہ منورہ میں 95، دارالحکومت الریاض میں 76 اور جدہ میں 50 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الدمام میں 15، ینبع میں پانچ، سبت العلایہ اور الہفوف میں تین، تین نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کا شکار 720 افراد تن درست ہوچکے ہیں۔سعودی شہری کرونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے وزارت صحت کے فراہم کردہ نمبر 937 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے کہا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کی عمریں مختلف ہیں اور عمروں کے ان مختلف گروپوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کوئی اس مہلک کا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ ماہرین یہ کہہ رہے تھے کہ اس وائرس کا زیادہ تر بڑی عمر کے لوگ شکار ہوسکتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں رپورٹ کیے گئے کیسوں میں 70 سے 80 فی صد غیر سعودی شہری ہیں۔ترجمان نے شہریوں اور مکینوں دونوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور سماجی میل جول کے وقت مناسب فاصلہ اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…