اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایک ہی خاندان کے 30 افراد کرونا کا شکارجانتے ہیں کتنے لوگ موت کی وادی میں چلے گئے؟

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصری حکام نے بتایا ہے کہ شمالی گورنری القلیوبیہ کے نواحی علاقے بھتیم میں دو خاندانوں میں کرونا پھیلنے کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ تمام متاثرہ افراد کو معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔کرونا کا شکار ہونے والے خاندان کے دو لوگوں نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ ایک ہی خاندان کے قریبا 30 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد بھتیم کے علاقے میں

دو سڑکوں کے آس پاس رہتے ہیں۔کرونا کے متاثرہ 25 سالہ مریض نصر السید جسے اس وقت کفر الزیات شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، نے بتایا کہ اس کا قصہ دو ہفتے قبل شروع ہوا۔ اس کے 50 سالہ چچاعبدالرئوف نصرکو اچانک قے اور تیز بخار شروع ہوا۔ اس کے سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور غیرمعمولی نوعیت کا نزلہ زکام بھی شروع ہوگیا۔ وہ اپنا معائنہ کرانے شبرا الخیمہ کے علاقے میں ایک بڑے اسپتال میں گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ سردیوں کے سخت نوعیت کے نزلہ زکام کا شکار ہے۔ وہ گھر واپس آیا اس کی دادی، پھوپھیاں اور دیگر خواتین دیر تک اس کے پاس بیٹھی رہیں اور اس کی عیادت کی۔نوجوان نے بتایا کہ جس نوعیت کی بیماری اس کے بڑے چچا کو تھی انہیں علامات پر مبنی بیماری ان کے چچا عبدالفتاح نصر کو بھی لگ گئی۔ انہیں اسی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ بھی معمول کے نزلہ زکام اور بخار کی دوائی لے کر واپس آگئے اور ان کی عیادت کے لیے بھی دیگر اقارب جمع ہوئے۔اس کے بعد یکے بعد دیگر ان کے خاندان کے افراد کو ایسی ہی کیفیت میں اسپتال لے جایا جاتا رہا۔ آخری بار ان کے چچا عبدالرئوف کو ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔اسی خاندان کے ایک دوسرے فرد احمد صقر جو کرونا کا شکار ہوئے ہیں انہیں کرونا گھر کے دوسرے افراد سے لگا ہے اور اب ان کے خاندان کے 30 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کرونا کا شکارہونے والے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں کہ ھشام السید اور عبدالرئوف السید کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…