اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کے شکار نوجوان نے اپنی شادی اپنے گھر کے گیراج میں منعقد کرڈالی،منفرد تقریب سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)دنیا بھرمیں پھیلنے والی کرونا کی وبا نے چھوٹے بڑے سماجی پروگرامات اور اجتماعات بری طرح متاثر کیے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان پابندیوں منفرد انداز میں چیلنج کرکے اپنی من پسند سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہی میں جنوبی افریقا کے ایک نوجوان 30 سالہ ڈین ماس بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا کا شکار ہونے اور گھر میں رہنے کی پابندی کے باوجود

اپنی شادی گھر کے گیراج میں منعقد کرڈالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایتکار 30 سالہ دولہا ڈین ماس نے اس پروگرام کی ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک یوٹیوب چینل پر اڑھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔یوٹیوب پر ویڈیو کلپ میں قانون کی طالبہ دلہن گبی ماس ایسٹرسن نے کہا شادی میں تاخیر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا۔ میں بہت گھبرا گئی تھی، خاص طور پر چونکہ سب کچھ تیار تھا۔ اس لیے شادی کو موخر کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔اس نے بتایا کہ ان کی شادی 21 مارچ کو طے کی تھی لیکن لڑکے کو کرونا ہوگیا تھا اور وہ اپنا علاج کرا رہا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہر قسم کے اجتماعات اور شادی بیان کی تقریبات پر پابندی عاید کر رکھی تھی۔ اس لیے شادی کو ملتوی کرنا پڑا۔اب دلہا صحت مند ہوگیا ہے اور انہیں نے اپنے گھر کے عقب میں موجود گیراج ہی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کر دی۔ ‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…