اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں تین ہفتوں کے دوران کتنے کروڑ افراد بیروزگار ہو گئے 

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) امریکہ میں کوروناوائرس کے سبب کاروباربند ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں تین ہفتوں کے دوران  ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور بے روزگار ی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکہ میں مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الانس کی درخواست دی تھی اور سب سے

زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی اور اب بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے، آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔بیروزگاری الائونس کی درخواستوں میں کچھ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا، کانگریس کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج منظور کرچکی ہے۔کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے ۔امریکہ میں کورونا کا پھیلا کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…