واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران یا اس کے پراکسیوں کے حملے کی انتباہ کے قریب ایک ہفتہ بعد امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں سے عراق میں موجود امریکی فوج کو خطرات لاحق ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شینکر نے ایران کی
طرف سے درپیش خطرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن زور دے کر کہا کہ ایران کی طرف سے خطرات کی نوعیت اب بھی سنگین ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان رواں سال تین جنوری کے بعد اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے تھے جب امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد ملیشیا کے سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت کئی دوسرے کمانڈروں کوبغداد کے ہوائی اڈے پر ہلاک کردیا تھا۔