ایمسٹرڈیم (این این آئی)کرونا کی وبا جہاں ہر پیر و جواں کے لیے قاتل ثابت ہو رہی ہے وہیں اس وبا کا شکار ہونے والے بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں۔ اس خطرناک اور موذی بیماری کو کوشکست دینے والوں میں ہالینڈ کی ایک ایسی خاتون شامل ہیں جن کی عمر 107 سال ہے۔
وہ کرونا کو شکست دینے والی سب سے طویل عمر خاتون قرار دی گئی ہیں۔ہالینڈ کے ایک مقامی اخبارکے مطابق سالہ کارنیلیا راس کی 17 مارچ 2020 کو 107 ویں سالگرہ تھی۔ ہالینڈ کے جنوب مغربی جزیرے کھوریہ اور فلاکیہ کے ایک کیر سینٹر میں 17 مارچ کو منائی جانے والی سالگرہ میں ایک پادری سمیت کئی دوسرے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اگلے روز کارنیلیاس بیمار ہونا شروع ہوگئیں اور ان میں کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔بعد ازاں کارنیلیاس اور 40 دوسرے افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔اس گروپ میں سے 12 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے لیکن ڈاکٹروں نے پیر کو راس کو بتایا کہ انہوں نے اس مرض پر قابو پالیا ہے۔اس کی نرس نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ 107 سالہ خاتون اس مہلک بیماری سے بچ پائیں گی۔ وہ کوئی دوا نہیں لیتی اور اچھی طرح سے چلتی ہے۔کارنیلیا راس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی کرونا بچ جانے والی ایک 104 سالہ امریکی خاتون تھی۔