اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اپنے شہریوں کو پاکستان سے نکالنے کیلئے امریکہ نے آپریشن شروع کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) امریکی حکومت اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے 2 خصوصی طیارے پاکستان بھیجے گی۔ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔پہلا امریکی طیارہ جمعرات کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جب کہ دوسرا امریکی طیارہ 12 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ آئے گا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو دوسرے شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔امریکی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔پاکستان نے ہی اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی تھی تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…