ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاک ڈائون بھی شادی نہ روک سکا، جوڑے نے آن لائن شادی کر لی

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں جوڑے نے آن لائن شادی کرلی۔ بھارت کی ریاست کرناٹکا اور تلنگانا کے دلہا اور دلہن کی ہوئی، جنہوں نے مجبوری کے تحت اپنی شادی میں رشتہ داروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریا سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں پہلے ہی شروع کردی تھیں اور ان کی شادی کی تقریب 5 اپریل کو ریاست تلنگانا کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو پائی وہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس سے قبل کے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید حالات خراب ہوں، اس لیے انہیں کسی نہ کسی طرح شادی کر ہی لینی چاہیے۔دلہا اور دلہن کے خاندان کی جانب سے ہر حال میں شادی کیے جانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے شادی کی تقریبات میں رشتہ داروں کو شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔نکاح کے لیے اگرچہ دلہن کو ریاست کرناٹکا سے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرکے حیدرآباد آنا پڑا مگر جوڑے نے نکاح کی تقریب میں بھارت کے مختلف شہروں میں پھیلے اپنے رشتہ داروں کو شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔دونوں کا نکاح حیدرآباد کے ایک فلیٹ میں پڑھایا گیا جہاں سے ان کے نکاح کی تقریب کو واٹس ایپ اور اسکائپ کے ذریعے بنگلورو اور کانپور سمیت دیگر شہروں کے رشتہ داروں کو آن لائن دکھایا گیا۔دونوں کے نکاح کی تقریب کو مختلف شہروں میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے 16 افراد نے آن لائن دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔اگرچہ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شمولیت نہ کرنے پر دلہا اور دلہن مایوس دکھائی دیے تاہم انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کسی نہ کسی طرح ان کی شادی بلآخر ہو ہی گئی۔شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دلہا نجف نقوی نے بتایا کہ ان کے خاندان میں 25 سال بعد پہلی شادی ہو رہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے باعث ان کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…