دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے اس سے اب تک 88 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 15 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں، ہر کوئی اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ایسے میں جعلی ٹوٹکوں کی بھی بھرمار ہے۔ کئی لوگ مختلف اسپرے اور اپنی پروکٹس بھی بیچنے میں مصروف ہیں، ابھی تک اس کا کوئی حتمی علاج سامنے نہیں آیا ہے ایس میں بھارت میں ایک بزرگ شہری نے کرونا وائرس
کا حیرت انگیز اور انوکھا علاج بتایا ہے، اس شہری نے کرونا وائرس کا علاج الو سے بتا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا لیکن جب بھارتی پولیس نے اس بزرگ شہری کا دماغ ٹھکانے لگایا تو انہوں نے اپنے ہی علاج کو بکواس قرار دیا اور کہا کہ کرونا کا علاج الّو میں نہیں بلکہ صرف ڈاکٹروں کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس سے 178 بھارتی ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔