اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

طالبان سے مذاکرات نہ کئے تو یہ کام روک دیں گے، امریکہ نے افغان حکومت کو تہلکہ خیز دھمکی دے دی

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کو خبردار کر دیا کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے سکتے ہیں اور افغانستان کی امداد بھی روک دیں گے۔

گزشتہ روز افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت حیلے بہانے کرکے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کررہی ہے تاہم اب امریکا کی جانب سے افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں امداد روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے افغان قیادت کو اختلافات ختم کرنے اور طالبان سے معاہدہ کرنے کی تنبیہ 2 ہفتے قبل دورہ افغانستان میں کی تھی۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک روزہ دورہ 23 مارچ کو کیا تھا جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف خود ساختہ صدر عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں تھیں۔مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ دوسری صورت میں صدر ٹرمپ افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم دے سکتے ہیں اور افغانستان کو دی جانے والی ایک ارب ڈالر کی امداد بھی روک سکتے ہیں۔مائیک پومپیو نے خود ساختہ افغان صدر عبداللہ عبداللہ کو بھی افغان صدر اشرف غنی کی حمایت کرنے پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…