اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ کی خیراتی امداد کی ضرورت نہیں، ایران نے انتہائی سخت جواب دے دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/تہران (این این آئی)ایران اور امریکا کے درمیان محاذ پرجنگ ہو نا ہو مگر سوشل میڈیا پر لڑائی روز جاری رہتی ہے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے ایک بار پھرایک دوسرے پرالزام تراشی اور ایک دوسرے پر لفظی حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خیراتی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا امریکا سے چاہتے ہیں کہ وہ ایرانی تیل فروخت کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔جواد ظریف کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کی مدد کرنا چاہتا ہے اور اس کے پاس کوئی دوسرا پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت امریکا سے دشمنی کے بجائے اپنے عوام کی مدد کرے گی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں ممالک کے عہدیدار ایک دوسرے پر گرج برس رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اورٹاگوس کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اورٹاگوس سے کہا تھا کہ وہ جھوٹ بولنا اور چوری کرنا بند کریں۔ انہوں نے امریکار پر ایران میں کرونا پھیلانے میں ملوث ہونے کا الزام عایدکرتے ہوئے کہا کہ امریکا طبی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…