جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

مجھے کورونا وائرس ہے اور میں تم کو بھی متاثر کردوں گاکھانسنے اور تھوکنے پر معمر شخص حوالات میں بند

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست میساچوسٹس میں شہری کو اشیائے خورونوش پر مسلسل کھانسنے اور تھوکنے کی وجہ سے حوالات میں بند کرا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کی وبائی صورت حال میں کھانسنا یا تھوکنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، امریکہ میں ایسا کرنے پر ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔سپر اسٹور میں اشیائے خورونوش پر تھوکنا اور کھانسنا ایک پینسٹھ سالہ شخص کو مہنگا پڑگیا،

معمر شہری مسلسل اشیائے خورونوش پر کھانستا اور تھوکتا رہا۔ایسا کرنے پر اسٹور میں موجود افراد نے معمر شخص کو دبوچ لیا اور پولیس کو فون کرکے اسے حوالات میں بند کرادیا۔خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، قبل ازیں لندن میں کانسٹیبل پر کھانسنے کے جرم میں ایک شخص کو6 ما کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ 55 سالہ ایڈم لیوس جائے وقوعہ پر موجود پولیس کانسٹیبل کو بتایا کہ مجھے کورونا وائرس ہے اور میں تم کو بھی متاثر کردوں گا یہ کہہ کر ایڈم نے پولیس والے کے قریب آکر کھانسنا شروع کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران مجرم نیدھمکی دی کہ میں منہ سے کاٹ کر تم میں وائرس منتقل کردوں گا۔چیف سپرنٹنڈنٹ ہیلن ہارپر نے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ ہے، لیکن یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا اور اگر ہم اس قسم کے ناقابل قبول سلوک کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارے لیے مناسب ردعمل دینا ضروری ہوتا ہے۔ہیلن ہارپر کہا کہ مجھے امید ہیاس سزا سے مضبوط پیغام پہنچا ہے کہ اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…