مکہ مکرمہ (این این آئی ) مسجد حرم الحرام کے امام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے ملکی اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور مہلک وبا سے بچیں۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے اپنے ایک پیغام میں مقامی اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر اور
حکومت کے بتائے ہوئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ مہلک وائرس سے نجات و خیر حاصل ہوسکے۔انہوں نے عالم اسلام کو صبر اور نیکی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ سے بہتری کی امید رکھیں اور ان احتیاطی کارروائیوں اور حفاظتی تدابیر کو مانیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کیلئے بھر پور حفاظت کا اہتمام کررہی ہے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی۔