اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کپتان کی توہین مہنگی پڑ گئی، امریکی وزیرِ بحریہ مستعفی

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے وزیرِ بحریہ تھامس موڈلی کو بھی استعفی دینا پڑ گیا۔موڈلی نے استعفی اپنی آڈیو سامنے آنے کے بعد دیا جس میں انہوں نے ایئر کرافٹ کیریئر تھیڈور روزویلٹ کے معزول کمانڈر کو بیوقوف کہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز کے کپتان کروزیئر نے اپنے ساتھیوں کو

کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مدد طلب کی تھی۔سیلرز میں انتہائی مقبول کپتان روزیئر کو جہاز سے روانگی کے وقت عملے نے سلیو ٹ کر کے تالیوں کی گونج میں رخصت کیا تھا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم مقام نیوی سیکریٹری تھامس موڈلی نے برطرف کپتان کی حوصلہ افزائی کرنے والے بحری جہاز کے عملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل سے باوردی نیوی اہلکاروں اور کمانڈر انچیف کے درمیان تفریق بے نقاب ہو گئی۔نیوی کے سویلین اعلی عہدیدار تھامس موڈلی نے بحری جہاز پر لاوڈ اسپیکر سسٹم کے ذریعے پیغام میں ایئرکرافٹ کیریئر تھیوڈور روزویلٹ کے عملے کی جانب سے برطرف کپتان بریٹ کروزیئر کو روانگی کے وقت سلیوٹ کرنے اور تالیاں بجانے کوسخت ناپسند کیا تھا۔انہو ںنے کہا تھا کہ باوردی اہلکار اپنے کمانڈر انچیف کی پیروی کا حلف اٹھاتے ہیں لیکن اس بار اس میں تفریق دیکھی گئی۔کپتان کروزیئر کو بحری جہاز کے عملے نے سلیوٹ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائی تھیں۔کپتان بریٹ کروزیئر کو امریکی صدر ٹرمپ نے بحری جہاز میں کورونا کی وبا پھیلنے کے سلسلے میں مدد طلب کرنے پر برطرف کر دیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…