کھانستے ہوئے منہ کیوں نہیں ڈھانپا؟ خاتون کے کھانسنے پر تنقید کرنے والے ڈرائیور کی کرونا وائرس نے جان لے لی

6  اپریل‬‮  2020

نیویارک (این این آئی) امریکا میں دوران سفر ایک مسافر کی جانب سے بس میں بغیر احتیاط کے کھانسنے پر تنقید کرنے والا ڈرائیور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں جیسن ہارگرو نامی ایک ڈرائیور نے 21 مارچ کو فیس بل پر ویڈیو پوسٹ کی تھی

جس میں اس نے ایک خاتون مسافر پر تنقید کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کس طرح بھری بس میں منہ کو بغیر ڈھانپے کھانس رہی تھیں۔جیسن ہارگرو کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پبلک ورکرز اپنے گھر والوں کے لیے ایمانداری سے کام کررہے ہیں تاہم آپ لوگ بس میں سوار ہو کر بغیر احتیاط کے کھانستے ہیں، آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اس وقت وبا کی زد میں ہیں ، افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ بالکل خیال نہیں کرتے۔رپورٹس کے مطابق 50 سالہ بس ڈرائیور جوکہ 6 بچوں کا باپ بھی تھا یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے 10 دن بعد کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔واقعہ کے بعد امریکی میڈیا میں اس ویڈیو کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پبلک ورکرز کے حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھائے جارہے ہیں ، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔ ڈیٹرائٹ شہر کے میئر نے تمام امریکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیسن ہارگرو کی ویڈیو ضرور دیکھیں اور وبا کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…