مفت اور بہترین علاج، سعودی عرب میں کرونا سے صحت یاب پاکستانی نوجوان نے سعودی فرمانروا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

6  اپریل‬‮  2020

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے، جس میں سعودی شہری بھی ہیں اور تارکین وطن بھی موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے، سعودی عرب کی جانب سے علاج کے بارے میں ایک پاکستانی نے ایک ویڈیو بیان میں سعودی حکومت اور سعودی فرمانروا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

پاکستانی نوجوان جو کچھ روز قبل اس مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا اس کا کنگ فیصل ہسپتال میں علاج معالجہ کیاگیا اور بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس کے بعد یہ پاکستانی نوجوان صحت یاب ہو گیا۔ محمد نامی پاکستانی نوجوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے۔ اس نے اپنے عربی میں جاری بیان میں بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل طائف میں مقیم تھا، جب اس نے کسی کام کے سلسلے میں ریاض کا سفر کیا تو اس موقع پر اس کی طبیعت خرابی ہوئی تو اسے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ اس پر کرونا وائرس نے اثر کر دیا ہے، محمد نامی نوجوان نے بتایاکہ وہ دیارِ غیر میں مقیم ہونے کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ نہ جانے اس کا سعودی ہسپتال میں کیسا علاج ہو گا مگر اس کے سارے وہم وسوسے دور ہو گئے۔ کنگ فیصل ہسپتال میں اس کا مفت اور بہترین علاج ہوا، اس موقع اس نے سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کا بہت بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ تارکین وطن کے لئے مفت علاج کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوجوان نے کہاکہ وہ کنگ فیصل ہسپتال کے طبی عملے کا بھی احسان مند ہے، عملے نے دن رات خیال رکھتے ہوئے اس کا بہترین علاج کیا جس کی وجہ سے وہ اب صحت یاب ہو کر واپس اپنے ٹھکانے پر جا رہا ہے۔ پاکستانی نوجوان کی سعودی فرمانروا کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو پر سعودی اور تارکین وطن افراد نے بھی پاکستانی نوجوان کی باتوں کی تائید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…