نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی پرانی دوائی ‘ہائیڈرو کلوروکین’ کی برآمد پرپابندی عاید کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوائی کے بارے میں کہا تھا کہ ہائیڈرو کلوروکین کرونا وائرس کے علاج کے لیے گیم رول تبدیل کردے گی۔ہائیڈروکلوروکین اینٹی ملیریا کی قدیم ترین دوائیوں میں سے ایک ہے لیکن اب یہ متعدد ممالک میں ملیریا سے محفوظ ہونے کے بعد استعمال نہیں کی جاتی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دوائی کی برآمد اور اور اس کی تراکیب کے بارے میں تفصیلات جاری کرنے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور ان سے کہا تھا کہ اس سے قبل امریکا کی درخواست کردہ دوائیوں کی کھیپ جاری کرنے کی اجازت دے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم مودی انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔