بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مْتحدہ عرب امارات میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ناقابل یقین رعایت مل گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس سے متاثرہ مختلف ملکوں کے294 مریضوں میں سے 19 صحت یاب ہوگئے ہیں۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا بحران کے موقع پر غیرملکیوں کے لیے مزید سہولیات دینے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ امارات نے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے

جرمانے رواں سال کے آخر تک معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری کرونا سے محفوظ ہے اور وہ اپنے ملک واپس جانا چاہتا ہے تو اسے کام سے رخصت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت نے دوا ساز کارخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی صحت سے متعلق ضروری سامان اور ادویات کی تیاری کو یقینی بنائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور شہریت نے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تعاون سیغیرملکی شہریوں کے لیے پیشگی رخصت کا پلان تیار کیا ہے۔ ایسے غیرملکی شہری کو کرونا سے محفوظ ہیں اگر وطن واپس جانا چاہتے ہیں تو ان کی واپسی کے انتظامات کیے جائیں گے اور کرونا بحران تک انہیں رخصت دی جائے گی۔ ان کی سالانہ تعطیلات کو اس رخصت میں شامل کیا جائے گا تاہم یہ تعطیلات بلا معاوضہ ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا بحران کے موقعے پر مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائش پذیر افراد کو رواں سال کے آخر تک جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔قابل ذکر ہے کہ دبئی میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے ہفتے کے مزید 24 گھںٹے تک جراثیم کش اسپرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسپرے کا عمل رات 8 بجے شروع ہوا۔ اس موقعے ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…