ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی کے فرمانروا کا تارکین وطن کیلئے اہم اعلان ،ویزے کی خلاف ورزیوں پر پورے سال کیلئے جرمانہ معاف

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس سے متاثرہ مختلف ملکوں کے294 مریضوں میں سے 19 صحت یاب ہوگئے ہیں۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا بحران کے موقع پر غیرملکیوں کے لیے مزید سہولیات دینے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

امارات نے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے رواں سال کے آخر تک معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری کرونا سے محفوظ ہے اور وہ اپنے ملک واپس جانا چاہتا ہے تو اسے کام سے رخصت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت نے دوا ساز کارخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی صحت سے متعلق ضروری سامان اور ادویات کی تیاری کو یقینی بنائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور شہریت نے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تعاون سیغیرملکی شہریوں کے لیے پیشگی رخصت کا پلان تیار کیا ہے۔ ایسے غیرملکی شہری کو کرونا سے محفوظ ہیں اگر وطن واپس جانا چاہتے ہیں تو ان کی واپسی کے انتظامات کیے جائیں گے اور کرونا بحران تک انہیں رخصت دی جائے گی۔ ان کی سالانہ تعطیلات کو اس رخصت میں شامل کیا جائے گا تاہم یہ تعطیلات بلا معاوضہ ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا بحران کے موقعے پر مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائش پذیر افراد کو رواں سال کے آخر تک جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔قابل ذکر ہے کہ دبئی میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے ہفتے کے مزید 24 گھںٹے تک جراثیم کش اسپرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسپرے کا عمل رات 8 بجے شروع ہوا۔ اس موقعے ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…