اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں کورنا وائرس جانوروں کو بھی اپنا شکار کرنے لگا، امریکہ کے ایک ٹائیگرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق نیو یارک کے ایک چڑیا گھر میں نادیہ نامی ٹائیگرکورونا وائرس کا شکار ہو گیا ۔ چڑیا گھر میں موجود دیگر دو ٹائیگراور تین افریقی شیر بھی خشک کھانسی کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کو 16 مارچ سے عام افراد کے لئے بند رکھا گیا تھا۔
خدشہ ہے کہ وائرس کسی ملازم سے چیتے میں منتقل ہوا۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چیتے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس چیتے کو دیگر جانوروں سے الگ کر دیا گیا ہے۔کیونکہ کورونا اس چیتے سے دیگر میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے مو قف اختیار کیا ہے کہ جانوروں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔جانوروں اور ملازمین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کیا جا رہا ۔