اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چینی ارب پتی شخص نے نیویارک کو کرونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے تحفہ بھیج دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک /بیجنگ (این این آئی) چین کی آن لائن سپر مارکیٹ کمپنی علی بابا کے شریک بانی اور امریکا کی باسکٹ بال ٹیم نیٹس کے مالک و ارب پتی چینی شخص جوزف تسائی اور ان کی اہلیہ کلارا وو تسائی نے کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے متاثرہ شہر نیویارک کو طبی آلات عطیہ کردئیے۔تفصیلات کے مطابق آن لائن سپر مارکیٹ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے بھی پاکستان سمیت دیگر ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات کی امداد دی تھی۔

نہ صرف علی بابا بلکہ چین کی صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت نے بھی متعدد ممالک کی مدد کرتے ہوئے کئی ممالک کو طبی آلات بھجوائے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق علی بابا کے شریک بانی اور امریکی باسکٹ بال ٹیم کے سربراہ جوزف تسائی اور ان کی اہلیہ کلارا وو تسائی کی جانب سے بھجوائے گئے وینٹی لیٹرز، فیس ماسک اور حفاظتی چشموں سمیت دیگر سامان نیویارک شہر کی انتظامیہ نے وصول کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ارب پتی چینی شخص کی جانب سے مذکورہ سامان 2 الگ الگ جہازوں کے ذریعے بھجوایا گیا تھا اور امداد طبی سامان کی پہلی کھیپ نیویارک شہر کی حکومت نے 2 اپریل کو جبکہ دوسری 4 اپریل کو وصول کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی ارب پتی شخص کی جانب سے نیویارک شہر کیلیے 2 ہزار وینٹی لیٹرز، 26 لاکھ فیس ماسک اور ایک لاکھ 70 ہزار حفاظتی چشمے بھجوائے گئے جو کہ انتظامیہ نے وصول کرلیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی ارب پتی شخص کی جانب سے بھجوائے گئے میڈیکل فیس ماسک اور میڈیکل حفاظتی چشموں کو نیویارک شہر کے 11 مختل علاقوں کے طبی رضاکاروں کو میں تقسیم کیا گیا جب کہ چینی ارب پتی شخص نے طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس بھی بھجوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے بھی چینی ارب پتی شخص اور ان کی اہلیہ کی جانب سے بھجوائی گئی طبی آلات کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…