اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

51 سال سے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والا جوڑا کرونا وائرس کے باعث ایک ساتھ ہی ہلاک ہوگیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(این این آئی) امریکہ 51 سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے والے ایڈرین اور اسٹیورٹ بیکر نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے نتیجے میں 6 منٹ کے وقفے سے چل بسے۔ریاست فلوریڈا کے علاقے بوائینٹن بیچ کا رہائشی یہ جوڑا چند ہفتے پہلے تک مکمل صحت مند تھا۔رپورٹ کے مطابق 74 سالہ اسٹیورٹ بیکر اور 72 سالہ ایڈرین بیکر کی شادی کو 51 سال سے زائد عرصہ گزر گیا تھا اور وہ کسی خاص بیماری کے شکار بھی نہیں تھے،

تاہم مارچ کے وسط میں انہیں بیماری کا احساس ہوا۔ان کے بیٹے بڈی بیکر نے بتایا کہ کووڈ 19 سے ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ان دونوں کا انتقال آگے پیچھے 6 منٹ کے وقفے سے ہوا۔بڈی بیکر امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ایجنٹ ہیں اور والدین سے محرومی پر انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کی ہولناکی کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری اور گھروں میں رہنے کے حکومتی فیصلوں پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک وائرس آپ کو یا آپ کے کسی پیارے کو نہیں چھوتا یا آپ کوئی کہانی نہیں سنتے، آپ اسے اہمیت نہیں دیتے مگر مجھے توقع ہے کہ میرے والدین کی ہلاکت رائیگاں نہیں جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے والدین اس وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔3 ہفتے قبل اسٹیورٹ اور ایڈرین بیکر ڈاکٹر کے پاس طبیعت کی خرابی کی شکایت لے کر گئے، جن کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔چند دن میں ان کی حالت میں بہتری نہیں آئی تو ڈاکٹر نے ہسپتال جانے کا مشورہ دیا، جہاں سے انہیں گھر جاکر حالت بہترہونے تک قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا۔بڈی بیکر کے مطابق یہ دنیا بند ہونے سے پہلے کی بات تھی تو کوئی یہ خیال بھی نہیں کرپایا کہ یہ جان لیوا معاملہ ہے۔بڈی بیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین سے مسلسل رابطے میں تھے مگر ان کی حالت میں بہتری نہیں آئی، ایک دن کچھ بہتری محسوس ہوتی تو اگلے پھر بدترین ہوجاتی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…