اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق پرائم منسٹر محمود جبریل کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمود جبریل کی 27مارچ کو اچانگ صحت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو نکلا ان کی حالت بگڑنے کی وجہ سے
وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا تھا تاہم کرونا وائرس کا مقابلہ نہ کر سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔محمود جبریل ساڑھے سات ماہ تک لیبیا کے وزیراعظم رہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمود جبریل لیبیا میں سول وار کے دوران 2011ء میں ساڑھے 7 مہینے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائزبھی رہے ہیں ۔