اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈ کی مدت میں مفت توسیع

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈزکی مدت میں خود کار طریقے سے توسیع کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فیصلے کا اطلاق تجارت اور صنعت کے شعبوں میں نجی سیکٹر کے ان کارکنان پر ہو گا جن کے کارڈز کی تاریخ ختم ہو چکی ہے یا پھر 18 مارچ 2020 سے 30 جون 2020 کے درمیان ختم ہونے والی ہے۔

یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے اور اس کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔یہ اقدام سعودی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ کرونا وائرس کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر پڑنے والے مالی اور اقتصادی دبا کے اثرات کو کم کرنے کے واسطے کر رہی ہے۔پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا کہ مقیم افراد کے شناختی کارڈزکی مدت میں مذکورہ توسیع خود کار طور پر بنا کسی فیس کے عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کے لیے ڈائریکٹریٹ کے دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ اس توسیع سے مستفید ہونے والوں کو موبائل پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹریٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام غیر ملکی مقیمین پر ہو گا خواہ وہ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…