اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 64727،12لاکھ سے زائد افرادمتاثر ہلاکتوں میں پہلے تین نمبروں پر کون ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریض 12 لاکھ 1ہزار 964 ہو گئے جبکہ اس سے اموات کی تعداد 64 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔ ہلاکتوں میں اٹلی پہلے،اسپین دوسرے،امریکاتیسرے،فرانس چوتھے نمبر پر،دنیا بھر میں89599مریض اب بھی اسپتالوں میں داخل،246638مریض صحت یاب ہو کرگھروں کو لوٹ گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے دنیا بھر میں 89 ہزار 599 مریض اب

بھی اسپتالوں میں داخل ہیں، 2 لاکھ 46 ہزار 638 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 42 ہزار 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔امریکا کو کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 357 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا نے امریکا بھر میں 8 ہزار 452 افراد کو لقمہ اجل بنایا ہے۔کورونا کے امریکا بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار 80 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 14ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سرِ فہرست ملک اٹلی ہے جہاں اس وائرس نے 15 ہزار 362 افراد کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں11 ہزار 947 انتقال کر چکے ہیں، 8 ہزار 452 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر امریکا ہے جبکہ فرانس 7 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 1 لاکھ 26 ہزار 168 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی 1 لاکھ 24 ہزار 632 مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 96 ہزار 92 کورونا مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔‎

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…