بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اقامے کی مدت میں بغیر فیس توسیع اور وہ بھی کتنے مہینوں کیلئے؟ سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی) سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت میں کسی فیس کے بغیرخود بخود تین ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی جس پر عمل شروع کر دیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے بعد مملکت میں جاری کرفیو اور لاک ڈاون کی وجہ سے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اقاموں میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا

ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کے غیر ملکی کارکنان پر ہوگا جن کی اقامے کی معیاد ختم ہوچکی ہے یا اٹھارہ مارچ کے بعد اور تیس جون تک ختم ہوگی۔حکام کی طرف سے کہا گیاکہ چاہے وہ مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔ایسے تمام غیر ملکیوں کو انفرادی طور پرٹیکسٹ میسج کے ذریعے اقامے کی توسیع کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔بیان کے مطابق یہ اقدام سعودی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث مالی اور معاشی رکاوٹ کو دور کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔.

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…