امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران بے روزگاری الاؤنس کی 66 لاکھ درخواستیں

3  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن (ای این آئی)امریکی محکمہ محنت نے بتایا ہے کہ امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے 66 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہے، اس لیے انہیں بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ڈر سے کاروباروں، صنعتوں اور سروسز سے وابستہ اداروں کی بندش ہے۔ یہ خدشات موجود ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث مزید لاکھوں افراد بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے بے روزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہو گا۔بے روزگاری الاؤنس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں امریکہ کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلی فورنیا سے دائر کی گئیں جن کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔ اس کے بعد مشرقی ریاست پنسلوانیا کا نمبر آتا ہے جہاں سے چار لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس فہرست میں نیویارک 3 لاکھ 66 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…