اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس!چین میں چمگادڑ ، پینگولین اور کتوں کی فروخت پھر شروع ہو گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کے تقریباً اختتام کے بعد ایک بار پھر اس گوشت مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے جہاں سے وائرس کے پھیلنے کا شبہ ظاہر کیا جارہاہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق برطانوی میڈیا کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر انسانی غذائی ضروریات کے لیے چمگادڑ، پینگولین اور کتوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چین میں گوشت مارکیٹ اسی طرح سے اپنا کام کررہی ہے جس طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل یہاں جانوروں کے گوشت کی خریدو فروخت کا کام کیا جارہا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چینی انتظامیہ نے مارکیٹ کو پوری طرح سے نظر میں رکھا ہوا ہے جس میں گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے، مارکیٹ میں کسی کو جانوروں کے ذبح اور خون آلود تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے ایک بار پھر چین میں اس طرح کی مارکیٹوں کے کھلنے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑ اور دوسرے جانوروں میں پوشیدہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے صوبے ہوبئی میں اس گوشت مارکیٹ کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 55 سالہ شہری کی پہلی ہلاکت ہوئی۔تاہم سائنس دان ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کہ آیا یہ وائرس چینی شہر ووہان کی اس مارکیٹ سے ہی پھیلا البتہ سائنس دانوں کو یہ شبہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز چینی شہر ووہان کی یہ مارکیٹ ہی وائرس پھیلانے کی وجہ بنی۔واضح رہےکہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جب کہ 42 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین میں اس وائرس سے 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 3 ہزار سے زائد ہلاک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…