برسلز(این این آئی)کورونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، اب تک مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔جان لیوا وائرس سے اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اور اسپین تو اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئیں۔اٹلی میں 10ہزار 779، اسپین میں 7 ہزار 340 اور جرمنی میں 455 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں وائرس نے 2600 افراد کی زندگی
چھین لی ہے جبکہ 1 لاکھ 44 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں مزید 187 افرادجان سے گئے، تعداد 1400 سے اوپر چلی گئی۔ایران میں منگل کو بھی117 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی ہے۔وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 41 ہزار افراد کو جکڑ لیا۔ اموات 35 ہزار سے اوپر چلی گئیں، ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔