اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کوروناوائرس ، امریکہ میں سیکیورٹی اہلکار بھی لپیٹ میں آگئے

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی پہ مامور اہلکار بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں متعین 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ریاست نیو جرسی کی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس وقت تک 2477 سیکیورٹی پہ مامور اہلکاروں کو آئی سو لیشن میں

منتقل کیا جا چکا ہے۔امریکہ کے ایک سینئر ڈاکٹر اور سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور قومی ادارہ صحت میں شعبہ متعدی امراض کی تحقیق کے سربراہ ہیں، نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس مہلک وائرس سے دس لاکھ افراد کی اموات کا امکان نہیں ہے لیکن ایک سے دو لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں اورمزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے جب پوچھا گیا کہ کب تک سفری اور کام پرعائد پابندیاں ختم ہوں گی؟ تو انہوں نے نہایت واضح طور پر کہا تھا کہ یہ اب ہفتوں پر محیط ہو گا۔ ان کا صاف طور پر کہنا تھا کہ یہ پابندیاں نہ کل ختم ہونے والی ہیں اور نہ ہی ا?ئندہ ہفتے ختم ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…