اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اردن میں کرونا وائرس سے پہلی وفات کا اندراج،23نئے کیسز کی تصدیق

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی)اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ٹویٹر پر بتایا کہ وفات پانے والی مریضہ کی عمر 80 برس سے زیادہ ہے۔اردن کے وزیر صحت سعد جابر کے مطابق ملک میں کرونا کے 23 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی ہے۔جابر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ نئے کیسوں میں دو افراد امریکا سے آئے اور ایک پاکستان سے آیا۔ ان کے علاوہ ایک شخص نے مریضوں سے اختلاط کیا تھا جب کہ 8 افراد نے دارالحکومت عمان میں ایک رہائشی عمارت میں سکونت پذیر لوگوں کے ساتھ میل جول رکھا تھا۔ مزید برآں نئے کیسوں میں ایک لبنانی شخص کے علاوہ اربد صوبے کے 5 افراد شامل ہیں۔اردن کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ امیر حمزہ ہسپتال سے کرونا کے 16 مریضوں کو فارغ کر دیا گیا۔ یہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…