ووہان(آن لائن) دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی طرف گامزن ہے اور چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو دو ماہ بعد کھول دیا گیا ہے، کرونا وائرس کا آغاز بھی چینی شہر ووہان سے ہی ہوا تھا۔ اس طرح چین اس وائرس پر قابو پا کر جیت گیا، عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان کا داخلی
راستہ کھول دیا گیا ہے۔ ووہان کو دوبارہ اس وقت کھولا گیا جب یہاں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا۔ ووہان شہر میں داخل ہونے کے لئے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ووہان میں چند کاریں داخل ہوئی ہیں لیکن تاحال کسی بھی گاڑی کو شہر سے باہر نہیں جانے دیا گیا ہے۔