بیجنگ /بغداد(این این آئی)چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں بنائی جانے والی اس لیبارٹری سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور جانچ کا عمل بہترین ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس لیبارٹری میں یومیہ 1000 ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں
جب کہ چینی ریڈ کراس کے ماہرین تقریباً 100 میڈیکل ورکرز کو تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ چینی حکومت نے پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ماہرین اور حفاظتی سامان بھیجا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔