دبئی (نیوز ڈیسک) بے قابو ہوتے ہوئے کرونا وائرس کی وجہ سے دبئی میں اس مہلک وائرس سے بچنے کے لئے محکمہ صحت پہلے سے زیادہ فعال ہو گیاہے، گلف نیوز کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی طبی ٹیموں نے ضلع نائف میں گھر گھر جا کر لوگوں کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے، دبئی کے گنجان آباد علاقوں میں اس مہلک وباء سے بچنے کے لئے وہاں مقیم افراد کی سکریننگ
کی جا رہی ہے۔ دبئی پولیس کے تعاون سے استر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے نے نائف روڈ کے اردگرد کے علاقوں میں گھر گھر جا کر کرونا وائرس کی سکریننگ کی۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں نے آج پانچ اپارٹمنٹ کمپلیکسز میں رہائشی 400 افراد کی سکریننگ کی۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے تک تمام افراد کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔