اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے جوہری بنکر کھول دیا، اسرائیلی حکومت کو ایران سے کونسا خدشہ لاحق ہو گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک پہاڑیوں میں واقع ایک جنگی بنکر کو کھول دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بنکر کا نام نیشنل مینجمنٹ سنٹر ہے اور یہ کوئی ایک عشرہ قبل تعمیر کیا گیا تھا۔یہ ایران کے جوہری پروگرام اور اس کی جانب سے لبنان کی حزب اللہ ملیشیا اور فلسطینی تنظیم حماس کو

مبینہ طور پر میزائل مہیا کرنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔اسرائیل کو یہ خطرہ لاحق رہا ہے کہ ایران اور اس کی آلہ کار تنظیمیں ان ہتھیاروں سے حملہ آور ہوسکتی ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق یہ بنکر اقامتی کوارٹروں اور کمانڈ کی تنصیبات پر مشتمل ہے اور ان تک مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حکومت کے کمپلیکس اور تل ابیب کی جانب جانے والی مغربی پہاڑیوں سے رسائی ہوسکتی ہے۔ایک اسرائیلی عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ بنکر کرونا وائرس کے انتظام ، کنٹرول اور نگرانی کا ایک اہم آلہ ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بحران کچھ عرصہ کے لیے موجود رہے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ بنکر اس بحران سے نمٹنے کے لیے بالکل متعلق ہے۔ہم کسی میزائل حملے کی زد میں نہیں کہ جس کے لیے ہمیں زیر زمین جانے کی ضرورت ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…