نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ اور متاثرین کو قرنطینہ میں رکھنے میں
تیزی نظر نہیں آرہی، کورونا پر قابو پانے کے لئے ایک ہی پیغام ہے، ٹیسٹ، ٹیسٹ اور صرف ٹیسٹ۔انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاو کے تسلسل کو توڑنے کے لیے ٹیسٹ اور قرنطینہ نہایت ضروری ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے اموات چین میں ہونے والی اموات سے بڑھ گئی ہیں۔