ریاض(آن لائن ) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے،
غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔دوسری جانب سعودی مملکت میں لوگ دھڑا دھڑ سرجیکل ماسک خرید رہے ہیں جس کے نتیجے میں مملکت بھر میں ماسک کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ماسک کا جو پیکٹ بیس ریال میں ملتا تھا اب چالیس ریال میں دستیاب ہے۔ اکثر دکانداروں کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔ فی الوقت مارکیٹ میں جو ماسک دستیاب ہیں وہ مہنگے ہیں۔