منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانے میں پولیس کا کردار، ہندو ہجوم کی کس طرح مدد کی گئی، نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)امریکی اخبار ’’ نیویارک ٹائمز‘‘ نے بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فسادات کے دوران پولیس نے بھی دانستہ طور پر مسلمانوںکو نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ شواہد اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ

مسلمانوں اور انکے گھروں کو نشانہ بنانے میں نئی دلی پولیس نے بھی کردار ادا کیااور متحرک طریقے سے ہندو ہجوم کی مدد کی۔ رپورٹ کے مطابق دلی پولیس کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں اسے مسلمانوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ رپورٹ میں کہا کیا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے پولیس کو سیاست زدہ کر دیا ہے ۔ رپورٹ میں بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن شاہد صدیقی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ بھارت کی پولیس انتہائی نوآبادیاتی ذہن اور ذات پات والی ہے ۔ شاہد صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ کمزور کی طرف ہمیشہ زیادہ تشدد اور غصے پر مبنی ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ نئی دلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پچاس کے لگ بھگ افراد مارے گئے تھے ۔ ہندو انتہا تنظیموں کے کارکنوں نے اس دوران مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ انکے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا تھا ۔ مساجد کی بھی بڑے پیمانے پر بے حرمتی کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…