پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی میں کرونا وائرس سے پہلا پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلان (آن لائن ) کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی شہری اٹلی میں جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اٹلی یورپ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں منگل کواموات بڑھ کر 631 ہوگئیں۔اٹلی میں مقیم 5 سالہ پاکستانی شہری کچھ دن قبل کرونا وائرس کا شکار ہوا تھا۔پاکستانی شہری اٹلی کے شہر میلان میں قیام پذیر تھا،تاہم آج وہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔

شہری کی میت واپس لانے کے لیے پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں آپس میں رابطے میں ہیں۔خیال رہیکہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ چین میں اس کے کیسز میں یومیہ کمی ہو رہی ہے تاہم چینی حکومت کو خدشہ ہے کہ بیرون ملک سے ا?نے والے اس انفیکشن کا شکار افراد اس پیشرفت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ی میں ایک روز کے دوران ہلاکتوں میں 36 فیصد اضافہ دیکھا گیا جہاں مرنے والوں کی تعداد 631 ہو گئی ہے.برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اطالوی سول پروٹیکشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 168 سے بڑھ کر 631 ہوگئی ہے جو ہلاکتوں میں 36 فیصد اضافہ ہے ایجنسی کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے بعد سے یہ ہلاکتوں کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے.یورپ میں کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں کل کیسز کی تعداد 10.7 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ہزار 149 ہو گئی گذشتہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 9 ہزار 172 تھی‘اطالوی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے ا ایک ہزار چار افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ روز 877 افراد کو انتہائی نگہداشت میں بھیجا گیا ہے.برطانیہ میں بھی کرونا وائرس نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں کنزرویٹیو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور جونیئر وزیر صحت نادین ڈوریس میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے 62 سالہ برطانوی وزیر وہ پہلی برطانوی سیاست دان ہیں جن کو اس مہلک وائرس کا مرض لاحق ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…