اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود انتقال فرما گئے۔ جن کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ریاض کی ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ مرحوم شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود کی نماز جنازہ میں شاہی خاندان کی اہم شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
مرحوم شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ1355ہجری سے 1366ہجری تک قصیم ریجن کے امیر رہے۔ اس کے بعد 1374ء سے 1376ء تک انہیں نیشنل گارڈ کی سربراہی سونپی گئی۔ شہزادہ عبدالعزیز کے دس بھائی اور 6بہنیں بھی ہیں۔شہزادہ عبدالعزیز کی وفات پرمتحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زید کے علاوہ، دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد کی جانب سے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو تعزیت کا پیغام بھیجا گیا ہے۔