واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی ناقابلِ قبول ہے۔ ان کارروائیوں سے افغانستان میں امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ طالبان نے اتحادی فورسز اور شہروں میں حملے روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ لیکن وہ دیہی علاقوں میں افغان شہریوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔
اس صورتِ حال کو تبدیل ہونا چاہیے۔ترجمان کے بقول تشدد کی کارروائیاں کسی کے بھی مفاد میں نہیں اور ان سے امن عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ عبداللہ عبداللہ اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں طالبان سے ہونے والے بین الافغان مذاکرت کے لیے جامع ٹیم کا اعلان کریں گے۔